2 روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
03-12-2026
(لاہورنیوز) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں 2 روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 176 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 179 روپے کی کمی سے 9 ہزار 175 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 153 روپے کی کمی سے 7 ہزار 866 روپے کی سطح پر آگئی۔