پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کا منفی زون میں اختتام
03-12-2026
(لاہور نیوز) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53 ہزار 503 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ تاہم سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1437 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 54 ہزار 421 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج ہنڈرڈ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح ایک لاکھ57 ہزار 80 جبکہ یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 53 ہزار 503 رہی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 568 کمپنیوں میں سے 157 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 252 کمپنیوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 24 ارب روپے مالیت کے 40 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔