سکیورٹی کے پیش نظر سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف

03-12-2026

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

 اس سلسلے میں تمام سکولوں میں پینک بٹن (Panic Button) نصب کرنے اور اس کی فوری فعال کاری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اساتذہ اور طلباء کو لازمی طور پر پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن کروانا ہو گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے، سی ای اوز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے تمام سکولوں میں پینک بٹن سسٹم جلد از جلد فعال کروائیں۔ محکمے  نے واضح کیا ہے کہ پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدرآمد لازمی ہے اور احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔