لاہور کے مختلف علاقوں میں 0.5 سے 12.6 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

03-12-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کے کئی مقامات پر بارش کے مختلف اعداد و شمار ریکارڈ کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جیل روڈ پر 5 ملی میٹر جبکہ گلبرگ میں 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسی طرح لکشمی چوک میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مغلپورہ میں 1.5 ملی میٹر، تاجپورہ میں 6.2 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں چوک ناخدا میں 0.5 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 6.4 ملی میٹر جبکہ فرخ آباد میں 8.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح گلشن راوی میں سب سے زیادہ 12.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اقبال ٹاؤن میں 1 ملی میٹر اور سمن آباد میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مزید علاقوں میں جوہر ٹاؤن میں 2.2 ملی میٹر، شادی پورہ میں 4.2 ملی میٹر اور سگیاں میں 7.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔