گجومتہ روہی نالہ کے قریب ہمبل ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی

03-12-2026

(لاہور نیوز) گجومتہ روہی نالہ کے قریب واقع ہمبل ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ایمرجنسی گاڑیاں اور فائر فائٹرز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی آگ پر مکمل قابو پالیا جائے گا جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔