بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر محمد یوسف کا سخت ردعمل
03-12-2026
(لاہور نیوز) بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو شکست پر سابق کرکٹر محمد یوسف کا سخت ردعمل آ گیا۔
اپنے بیان میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستان کرکٹ اس قدر زوال کا شکار ہو چکی ہے، ان کے مطابق موجودہ صورتحال دیکھ کر تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے خلاف بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو ٹیم کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتا ہے۔ سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیم کا یہی معیار برقرار رہا تو پاکستان کرکٹ کیلئے دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی شان واپس حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔