پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے سرمایہ کاری میں اضافہ
03-12-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔
حکام کے مطابق اس نیلامی کے نتیجے میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نیلامی میں کامیاب بولی دینے والی کمپنیوں میں Zong، Ufone اور Jazz شامل ہیں، جو ملک میں جدید فائیو جی سروسز متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے اور موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور جاری اصلاحاتی عمل پر بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری میں 645 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم اشارہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ فائیو جیسپیکٹرم نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔