نادرا نے متوفی شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے
03-12-2026
(ویب ڈیسک) نادرا نے قومی شناختی نظام کو مزید مؤثر اور درست بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے متوفی شہریوں کے 42 لاکھ قومی شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے ہیں۔
یہ کارروائی سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مکمل مطابقت کے بعد کی گئی، نادرا کے مطابق کئی لواحقین نے اپنے عزیزوں کی وفات کا اندراج یونین کونسل یا متعلقہ صوبائی اداروں میں کرا دیا تھا، تاہم یہ معلومات نادرا کے ریکارڈ میں بروقت اپ ڈیٹ نہیں ہو سکیں جس کے باعث ان افراد کے شناختی کارڈ فعال رہے۔ حالیہ مہم کے دوران تقریباً 30 لاکھ متوفی افراد کے شناختی کارڈ لواحقین نے خود منسوخ کرائے جبکہ باقی کارڈز سول رجسٹریشن ڈیٹا کی بنیاد پر غیر فعال کئے گئے۔ نادرا نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شہری کا شناختی کارڈ غلطی سے منسوخ ہو جائے تو وہ متعلقہ یونین کونسل میں اپنا ریکارڈ درست کروا کر نادرا میں دوبارہ اپ ڈیٹ کرا سکتا ہے۔