برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 497 روپے کلو مقرر
03-12-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 497 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم بازار میں صافی گوشت شہریوں کو تقریباً 570 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 315 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 343 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا جا رہا ہے اور فی درجن انڈوں کی قیمت 200 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔