یومِ علیؓ کے جلوس پرامن طور پر مغرب سے قبل اختتام پذیر ہو گئے، وزیر داخلہ
03-11-2026
(لاہور نیوز) یومِ علیؓ کے جلوس ملک بھر میں پرامن طور پر مغرب سے قبل اختتام پذیر ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حساس سیکیورٹی صورتحال کے باوجود جلوس پرامن رہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے، لائسنس ہولڈرز اور علمائے کرام کے تعاون پر مشکور ہیں۔ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے متعدد خطرات ناکام بنائے، اداروں کے بروقت اقدامات سے عوام کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔