ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے اپنے پرسنل اسسٹنٹ سید عاصم شاہ کو ایوارڈ سے نواز دیا

03-11-2026

(لاہور نیوز) پرسنل اسسٹنٹ ٹو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سید عاصم شاہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز نے  پی اے سید عاصم شاہ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور ذمہ دارانہ فرائض کی بہترین ادائیگی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز دیا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید عاصم شاہ نے اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، لگن اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیے ہیں، جس پر انہیں یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے، ادارے کی بہتری اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے محنتی اور قابل افسران و عملے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، سید عاصم شاہ کی کارکردگی دیگر ملازمین کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ اس موقع پر سید عاصم شاہ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے اور محنت کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔