لاہور: 238 ٹریفک حادثات میں 275 افراد زخمی

03-11-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 238 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 275 افراد زخمی ہوئے، 89 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا  جبکہ 186معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔