عیدی کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ، 100 روپے کی گڈی کا ریٹ آسمان پر
03-11-2026
(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں 100 روپے والے نوٹوں کی گڈی 700 سے 1,000 روپے اضافی وصول کر کے 10,700 سے 11,000 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں عید الفطر 2026 کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں، روایتی طور پر عید کے موقع پر بچوں کو " عیدی” دینے کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر کمرشل بینکوں سے نئے نوٹوں کے حصول میں دشواری کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد اوپن مارکیٹ کا رخ کر رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں 100 روپے والے نوٹوں کی گڈی (جس کی اصل مالیت 10,000 روپے ہے) 700 سے 1,000 روپے اضافی وصول کر کے 10,700 سے 11,000 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔