پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام
03-11-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جبکہ کاروبار کے اختتام منفی زون میں ہوا۔آج انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 58 ہزار 624 اور یومیہ کم ترین سطح 1لاکھ 55 ہزار652 رہی، ،تاہم 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ہے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے شیئرز اک کاروبار ہوا، جن میں سے 216 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 201 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں، سٹاک ایکسچینج میں دن بھر میں 24 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔