لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
03-11-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بھی ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ میں نئےکیسز دائر کرنے کیلئے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات 50 فیصد سٹاف سے کام کرے گا جب کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز صرف 10 فیصد سٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے شیڈول کے تحت کام کرے گا اور کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی ہوگی۔