حضرت علیؓ کی شجاعت،بہادری اور جرات لازوال ہیں: عظمیٰ بخاری
03-11-2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شجاعت،بہادری اور جرات لازوال ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ پر اپنے بیان میں کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، رسول ﷺ نے حضرت علی کو علم کا شہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی طرز زندگی نے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا، حضرت علیؓ نے شہادت کے وقت بھی نماز کو ترجیح دی۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یوم علیؓ کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، یوم علیؓ کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس اور مجالس عزا کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکار عزاداروں کے تحفظ کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔