کفایت شعاری مہم: سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی متوقع

03-11-2026

(لاہور نیوز) کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کفایت شعاری مہم کے تحت اہم فیصلے کرنے جا رہی ہے، توقع ہے کہ سرکاری محکموں کی 70 فیصد گاڑیاں بند رکھی جائیں گی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی کی دو ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی اور سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بند ہو جائے گی، صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کیلئے محدود خریداری کی اجازت ہو گی۔ صوبائی اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے اور مختصر شیڈول کے تحت منعقد کئے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن طریقے سے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کی جائے گی اور غیر ضروری لائٹس و برقی آلات بند رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے۔