رائیونڈ: 2 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

03-11-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں اڑھائی سالہ فہد مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس تھانہ رائیونڈ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے یاسین اور زین کو گرفتار کر لیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں  نے گٹر سیوریج کا پانی ڈالنے کیلئے مین ہول کھولا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق مزید شواہد اور ذمہ داران کے تعین کیلئے تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلے مین ہولز اور خطرناک نکاسی آب کے مقامات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عوام کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔