کاہنہ: آہلو روڈ قبرستان کے قریب 32 سالہ شخص قتل
03-11-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے آہلو روڈ قبرستان کے قریب 32 سالہ ریاض کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا، ایدھی ترجمان کے مطابق مقتول مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا، قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔