مریم نواز کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

03-11-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام جلوس و مجالس کے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی، پولیس افسران کو جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے مساجد میں معتکفین کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ آج یوم علیؓ پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں، مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے، اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔