اے این ایف کی کارروائیاں: 36.36 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

03-11-2026

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں جاری ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق  7 کارروائیوں کے دوران36.36 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیاں کراچی ،راولپنڈی ،لاہور ،ڈی جی خان اورکوئٹہ میں کی گئیں ۔ کارروائیوں کے دوران 32کلو225گرام چرس،2کلوگرام آئس ،1.9کلو 2650 ممنوعہ گولیاں اور 10گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔