برائلر کے نرخ میں اضافہ، قیمت 504 روپے کلو برقرار

03-11-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، برائلر مرغی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو تقریباً 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 329 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، انڈے 200 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔