ملت پارک: خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، قتل کے شواہد نہیں ملے

03-11-2026

(لاہور نیوز) ملت پارک میں 65 سالہ نجمہ پروین اپنے کرائے کے مکان میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس کے مطابق نجمہ پروین گزشتہ 18 سال سے اسی مکان میں رہائش پذیر تھی اور اکیلی رہتی تھی جبکہ وہ دل کی مریضہ بھی تھیں۔ ترجمان کے مطابق صبح سے دروازہ بند ہونے اور فون کال کا جواب نہ ملنے پر مالک مکان  نے پولیس کو اطلاع دی، دروازہ کھول کر چیک کرنے پر خاتون کمرے کے فرش پر مردہ حالت میں ملی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے، انویسٹی گیشن اور پی ایف ایس اے ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کر رہی ہیں۔