عید: درزیوں کیلئے کپڑوں کے آرڈر پورے کرنا مشکل، نئی بکنگ بند
03-11-2026
(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر بھر کے درزیوں کی مصروفیات عروج پر پہنچ گئیں ۔
کپڑوں کے بڑھتے ہوئے آرڈرز کے باعث بیشتر درزیوں نے نئی بکنگ لینا بند کر دی۔ شہریوں کو بروقت آرڈر نہ دینے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی سلائی کے آرڈرز میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن اب مزید کپڑے وقت پر تیار کرنا ممکن نہیں رہا۔ کئی درزیوں نے دکانوں کے باہر نوٹس بھی آویزاں کر دیے ہیں کہ عید کے لیے نئی بکنگ بند کر دی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب آتے ہی درزیوں کی جانب سے بکنگ بند ہونے سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اب وہ متبادل انتظامات کرنے پر مجبور ہیں۔