عیدالفطر کی آمد: لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کا رش، خواتین کو چوڑیوں کی تلاش

03-11-2026

(لاہور نیوز) عیدالفطر کی آمد کے پیشِ نظر شہریوں کا لبرٹی مارکیٹ میں رش بڑھ گیا۔

ملبوسات، جیولری، کاسمیٹکس اور چوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگ گیا، چہروں پر خوشیاں سجائے ننھے بچے بھی عید کی شاپنگ کرنے میں مگن ہیں۔ کپڑے، جوتے، چوڑیاں، جیولری اور بیگز خواتین کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ دیدہ زیب کپڑوں کیساتھ میچنگ چوڑیوں کی تلاش ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے بھی چھوٹی عید کی بڑی خریداری میں مصروف ہیں ۔ دوسری جانب عیدالفطرکی تیاریاں، شہریوں کے ٹیلرماسٹرزکی دکانوں پر ڈیرے  لگ گئے ۔ ٹیلر ماسٹرز دن رات کپڑے سلائی کرنے میں مصروف ہیں ۔ رمضان کا دوسراعشرہ ختم ہوتے ہی درزیوں نے بکنگ بند کردی ۔ کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کرنے کے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ ٹیلرماسٹروں کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوسرے عشرے میں کام مزید بڑھ جاتا ہے ۔