الیکشن کمیشن کی کفایت شعاری مہم: 4 دن دفتر، پچاس فیصد ورک فرام ہوم

03-10-2026

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم اپنا لی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے،پیر تا جمعرات تک دفاتر کھلیں گے۔پچاس فیصد عملہ دفتر نہیں آئے گا، ضرورت کے بغیر سیکریٹریٹ اور صوبائی دفاتر سے فیلڈ وزٹس پر پابندی عائد  کردی گئی, سرکاری گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور فیول کارڈ کی حد پچاس فیصد تک کم کردیا گیا ۔ جنرل ڈیوٹی گاڑیوں کے استعمال کیلئے سیکریٹری کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی ۔اسٹاف پک اینڈ ڈراپ گاڑیوں کا استعمال ازسرنو جائزے کے بعد محدود کرنے کی ہدایت کر دی۔پروٹوکول گاڑیوں کے استعمال پر پابندی، حساس صورتحال میں صرف ایک سکیورٹی گاڑی اجازت ہوگی، دفاتر میں جنریٹر استعمال نہ کرنے اور بجلی بچت اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔  ایئرکنڈیشنرز کا استعمال پچاس فیصد کم، گیارہ بجے کے بعد چلانے کی ہدایت کردی ۔ جون 2026 تک نئی گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی ہو گی۔