ایئر لائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا

03-10-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ، ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

ذرائع ایئر لائن کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کر دیا، کراچی سے لاہور اسلام آباد اور دیگرسٹیشن کے لیے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔  ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا، پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے، ٹورنٹو مانچسٹر کی اکنامی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔ یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا، جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لٹر ہوگئی تھی۔ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے۔