پاکستان بھر میں ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

03-10-2026

(لاہور نیوز) رمضان کےآخری عشرےکےآغازکیساتھ اعتکاف کاروح پرورسلسلہ شروع ہے۔

 پاکستان  بھر کی مساجد میں ججرے سج  گئے ۔  متعکفین  نے  آخری عشرے کی عبادات کے لیے مساجد کا رخ کر لیا، بادشاہی مسجد اور داتا دربار مسجد سمیت شہر بھر کی مساجد میں بھی  اعتکاف کا انتظام کیا گیا، معتکفین کے لیے داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے۔ معتکفین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھنا بڑی سعادت ہے جبکہ انتظامیہ داتادربار  نے کہا کہ داتادربارمیں ہرسال ہزاروں عقیدت مند اعتکاف بیٹھے ہیں،سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ واضح رہے  کل  رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔سعودی عرب میں ماہ رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ ہی اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلئے حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد افراد نے خود کو اعتکاف کیلئے رجسٹرڈ کروایا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیلۃ القدرکی تلاش میں معتکفین اور معتمرین خصوصی عبادات میں مصروف ہوگئے ہیں۔       دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے  مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔