سٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے

03-10-2026

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 26 میں ترسیلات زر ماہانہ 5 فیصد کم اور سالانہ 5 فیصد بڑھیں، فروری 2026 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات وطن بھیجی۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں ترسیلات زر 3 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئی تھیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2026 میں سب سے زیادہ 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ترسیلات یو اے ای سے موصول ہوئیں، فروری 2026 میں سعودی عرب سے 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ سے 53.20 کروڑ ڈالر، امریکا سے 31.90 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئیں، سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر26 ارب 49 کروڑ ڈالر رہیں۔