سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

03-10-2026

(ویب ڈیسک) عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، اعلامیے کے مطابق تنخواہ اور پنشن 16مارچ تک ادا کر دی جائے گی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز  کیلئے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے، اس فیصلے کا مقصد عید کی خوشیوں میں ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تیاریوں کیلئے 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں 16 مارچ کو کر دی جائیں گی تاکہ ریٹائرڈ افراد کو بھی کسی مالی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔