پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
03-10-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔
یونین کونسلز 4 ہزار 15 سے بڑھا کر 6 ہزار 577 کر دی گئیں، لاہور کی ٹاؤنز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین مکمل کر لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق دیہی یونین کونسلوں کی تعداد 4056، اربن کونسلوں کی تعداد 2514 ہو گئی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز ہوں گی۔ راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور اور بہاولنگر میں ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز ہونگی، میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 33 کر دی گئی، میونسپل کمیٹیوں کی تعداد جو 182 تھی اب 220 ہو گئی۔ لاہور کی ٹاؤنز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین مکمل کر لیا گیا، ماڈل ٹاؤن 77 یونین کونسلز، شالیمار 72، لاہور سٹی 69 یونین کونسلز، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن راوی 52 یوسیز پر مشتمل ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نشتر 40، علامہ اقبال 37، رائے ونڈ 32 یو سیز پر مشتمل ہو گا، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر 29 واہگہ 25 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔