ای پولیس ایپ سے 353 اشتہاری ملزمان، 192 عدالتی مفروران گرفتار، رپورٹ

03-10-2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے موبائلز سکواڈ کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس  نے داخلی و خارجی راستوں پر سائنٹفک بنیادوں پر نگرانی کا عمل جاری رکھا، ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، موبائلز سکواڈ نے 353 اشتہاری ملزمان، 192 عدالتی مفروران اور 181 عادی مجرمان کو گرفتار کیا، 884 ریکارڈ یافتہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ناکہ جات پر 1591 مشکوک افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ612,079 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، 80,063 گاڑیاں اور موٹر سائیکلز کا معائنہ کیا گیا، منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 1340 گرام چرس، شراب اور آئس برآمد کی گئی، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 11 پسٹلز، 5 رائفلیں اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں، 47 بلیک پیپر اور نیلی بتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ای پولیس پوسٹوں پر ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور چوری شدہ یا جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ ایس پی موبائلز سکواڈ اسامہ امین چیمہ کے مطابق نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو اور گجومتہ پر ای پولیس پوسٹیں قائم کی گئی ہیں تاکہ داخلی اور خارجی راستوں پر مکمل نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔