کابینہ کمیٹی کا عالمی توانائی کی صورتحال کے باوجود پٹرولیم ذخائر پر اظہار اطمینان
03-10-2026
(ویب ڈیسک) پٹرول قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے قائم کابینہ کمیٹی نے پاکستان کے پٹرولیم ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ سپلائی چین معمول کے مطابق چل رہی ہے اور آئندہ ہفتوں میں سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے متعدد درآمدی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کمیٹی نے قومی ذخائر، جاری درآمدی انتظامات اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا، عالمی توانائی منڈی میں ممکنہ حالات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی ہے، عالمی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سپلائی پوزیشن مستحکم ہے اور مؤثر منصوبہ بندی اور بین الوزارتی رابطہ کاری کے باعث حکومت مارکیٹ استحکام اور توانائی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔