پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر لگائے گئے نگہبان دسترخوان بھی بند کرنے کا فیصلہ

03-09-2026

(لاہور نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے معاشی اثرات، پنجاب حکومت نے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری سطح پر لگائے گئے نگہبان دسترخوان بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر لگائے گئے نگہبان دسترخوان بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، صوبے بھر میں سرکاری سطح  افطاری پوائنٹس بند رہیں گے، حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مستحق افراد کے لیے متبادل ریلیف اقدامات پر بھی غور جاری ہے، رمضان میں فلاحی سہولت جاری رکھنے کے لیے نیا طریقہ کار مرتب کیا جائے گا جبکہ مخیر حضرات کی جانب سے نگہبان دسترخوان جاری رہ سکتے ہیں۔