پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے: صوبائی وزیر تعلیم کا اعلان

03-09-2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی 10 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیے گئے، گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔ دوسری جانب تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔