عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
03-09-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 6500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 37 روپے گھٹ کر 8 ہزار 894 روپے پر آ گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 65 ڈالر کم ہو کر 5 ہزار 106 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔