برائلر گوشت کی قیمت 497 روپے کلو پر برقرار
03-09-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں جبکہ برائلر گوشت کی قیمتوں میں تاحال کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 497 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 570 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخ بھی برقرار ہیں، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 315 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 343 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا جا رہا ہے، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن برقرار ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔