قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

03-09-2026

(لاہور نیوز) قصور بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام  نے بتایا کہ مرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوا، مرنے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام  نے مزید بتایا کہ مرنے والے ڈاکو کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی جنہیں جلد حراست میں  لے لیا جائے گا۔