لاہور میں 224 ٹریفک حادثات رپورٹ، 263 افراد زخمی

03-08-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں 224 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ماں بیٹی جاں بحق، 263 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 97شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 166معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے.