پنجاب میں پٹرول بچت کیلئے آن لائن کلاسز اور ورک فرام ہوم کی سفارش
03-08-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں پٹرول بچت کے لیے اہم اقدامات کی تجویز سامنے آ گئی۔
محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے سفارشات حکومت کو پیش کی گئیں ۔ سرکاری اجلاس آن لائن کرنے اور ورک فرام ہوم کی سفارش کر دی گئی۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آن لائن کلاسز کرانے کی تجویز بھی دی گئی، اکیڈمی اورسکولوں میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانے کی سفارش کر دی۔ عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے کی ہدایت اور اورنج لائن اور میٹرو بس سروس کی فریکوئنسی بڑھانے کی تجویز بھی سامنے آگئی ۔ صوبےمیں رات 10بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی، ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈی بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے کی تجویز کر دی۔ عمارتوں کی تزئینی لائٹس بند کر کے توانائی بچت کی حکمت عملی سامنے آ گئی۔