سمن آباد: سڑکوں پر ویلنگ کرنے والے 3 منچلے گرفتار
03-08-2026
(لاہور نیوز) سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں پر ویلنگ کرنے والے 3 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خاں کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹریفک کم ہونے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ کرتے تھے، ملزمان نے ون ویلنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔ سمن آباد پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے شایان، عدیل اور ابوزر کو حراست میں لیا، ملزمان کے زیر استعمال ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا ہے، ملزمان شایان، عدیل اور ابوزر کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات درج ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ویلر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔