قاہرہ: قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب
03-08-2026
(لاہورنیوز) وطن روانگی سے پہلے پاکستان سفیر عامر شوکت نے قومی ہاکی ٹیم کو سفارت خانے مدعو کیا۔
پاکستانی سفیر عامر شوکت نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے پر خواجہ جیند، کپتان عماد بٹ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کر کے پاکستانی عوام کو آپ نے بڑا تحفہ دیا یے۔ عامر شوکت نے کہا کہ آپ اسی جذبے کے ساتھ کھیلتے رہے تو جلد ہاکی میں کھویا ہوا مقام پالیں گے۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے پاکستانی ٹیم کو سفارت خانے مدعو کرنے پر عامر شوکت کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہےہ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ پرو لیگ اور ورلڈکپ میں یہ لڑکے بہترین پرفارمنس دیں گے، پوری قوم کی بھرپور اسپورٹ کی بدولت اللہ نے آٹھ سال بعد ورلڈکپ میں جگہ دلائی۔