قومی کرکٹر اسامہ میر بھی فراڈ کا شکار، ملزم کو بے نقاب کرنے کا اعلان

03-08-2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر بھی مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔

اسپنر اسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں اسامہ میر نے الزام عائد کیا کہ عبدالرحمان نامی شخص دھوکے باز ہے اور وہ کئی کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور میں جلد اسے بے نقاب کروں گا۔     اسامہ میر کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے چیک، ای میلز اور دیگر شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر میں سچ سامنے لاؤں گا۔