وزیر اعظم کی سینئر سیاستدان زعیم قادری کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

03-08-2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی سینئر سیاستدان اورسابق صوبائی وزیر مرحوم زعیم قادری کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے مرحوم زعیم قادری کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اُن کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ واضح رہے زعیم قادری 13 فروری 2026 کو دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ سابق رکن پنجاب اسمبلی، سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رہے، جنہوں نے جمہوریت اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی تدفین لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں ہوئی تھی۔