لاہور میں بارش ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
03-08-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موسم قدرے معتدل ہو گیا ہے اور شہر میں ہلکی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج صرف 5 سے 10 فیصد تک بارش کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور آسمان پر بادل چھائے رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں اس وقت تقریباً 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 276 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جن میں علامہ اقبال ٹاؤن میں 390، غازی روڈ 323، برکی روڈ 302 اور ماڈل ٹاؤن میں 283 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔