حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا
03-08-2026
(ویب ڈیسک) حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے ایئر لائنز کے طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ایئرلائنزکےکرایوں میں5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔