لاہور کے سرکاری کالجز میں سہولیات بہتر بنانے کا فیصلہ
03-07-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے سرکاری کالجز میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں کالجز کیلئے 60 ہزار نئی کرسیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔ ڈائریکٹر کالجز احسن مختار کے مطابق طلبہ کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر 300 نئے کلاس رومز بھی تعمیر کئے جائیں گے، رواں مالی سال کے دوران کالجز میں بنیادی سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کالجز کی کمپیوٹر لیبز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ تعلیمی ماحول بہتر بنانے کیلئے کالجز کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔