سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخ ناموں سے تجاوز کر گئیں
03-07-2026
(لاہور نیوز) شہر بھر میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کی قیمت 55 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں درجہ اول خشک پیاز 80 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 80 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔ لہسن کی سرکاری قیمت 530 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں یہ 620 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، ادرک کی قیمت سرکاری طور پر 290 روپے فی کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں 400 روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں، چائنہ لیموں کی سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں یہ 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو ہے لیکن بازاروں میں یہ 190 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، فارمی ٹینڈیاں 40 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود 80 روپے تک بیچی جا رہی ہیں جبکہ کچا چھلکا آلو سرکاری طور پر 20 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 40 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کھیرا 45 کے بجائے 60 روپے، پالک 20 کے بجائے 50 روپے، بند گوبھی 50 کے بجائے 80 روپے اور پھول گوبھی 30 کے بجائے 60 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دیگر سبزیوں میں شلجم 25 کے بجائے 40 روپے، بینگن 80 کے بجائے 120 روپے، بھنڈی 200 کے بجائے 320 روپے اور شملہ مرچ 140 کے بجائے 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح مٹر 40 کے بجائے 60 روپے، مولی 20 کے بجائے 40 روپے، مونگرے 80 کے بجائے 120 روپے، دیسی گاجر 30 کے بجائے 50 روپے، گھیا کدو 120 کے بجائے 160 روپے اور میتھی 60 کے بجائے 80 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور انتظامیہ سے قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔