پنجاب کے تمام اضلاع میں "اینٹی ڈرون یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ

03-06-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تمام اضلاع میں "اینٹی ڈرون یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ، ہر ضلع میں "اینٹی ڈرون سسٹم" بھی فراہم کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں "اینٹی ڈرون یونٹ" اور "اینٹی ڈرون سسٹم" قائم کیے جائیں گے، اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے دشمن اور شرپسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے، فضائی نگرانی اور عوامی حفاظت کیلئے پولیس کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔