برائلر کے نرخ میں اضافہ، قیمت 497 روپے کلو مقرر

03-06-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 497 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 315 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازاروں میں زندہ برائلر کی قیمت 343 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں فی الحال استحکام برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈے 200 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔